چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مغربی زون کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک مکمل انٹرایکٹو سیشن کیا، وفد کو سیکیورٹی انوائرمنٹ سمیت سرحدوں کی صورت حال اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، مغربی زون کی بارڈر مینجمنٹ کے لیے ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔آرمی چیف نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے پاک فوج کی حمایت اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر امن اور استحکام خواب رہے گا جب کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر