نہ پٹواریوں سے نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، بلاول

سکھر(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نہ پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے۔سکھر میں کارکنوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ، کسانوں کا خیال رکھا، نہ تو پٹواریوں سے اور نہ ہی مولانا سے بلکہ حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے، ہم سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ خود برداشت کرسکتے ہیں، جیالوں کا دور آنے والا ہے، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کے لئے اس سرزمین پر کھڑی ہے، سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کو بھگانے کے لئے کارکنوں کو جاگنا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا، پیپلز پارٹی رہنماؤں پر مقدمات ہیں ،خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہیں، سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں ہے اور لاہور کا مزے کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر