دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی بدل جائے، شہباز شریف آبدیدہ

کراچی: (نیشنل ٹائمز)صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مرنے پہلے بدلا ہوا کراچی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 249 کے عمائدین، پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔شہبازشریف کا کہنا تھا نواز شریف نےکراچی کا امن لوٹایا اور اندھیرے ختم کیے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کو سنواریں گے اور اسے مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر