پلیز ہیلپ!امریکہ اور نیٹو نے افغانستان سے انخلا میں پاکستان کی مدد مانگ لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)21) امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔مقامی میڈیا نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا۔میڈیا کے مطابق امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی۔ایوی ایشن کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر اڑان بھرنے والی متعدد پروازیں کل سے کراچی میں اترنا شروع کردیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان سے انخلا میں مدد کی درخواست ملنے کے بعد ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس کراچی میں بھی منعقد ہوا ہے۔سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کل سے کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی لائے جانے والے تمام افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر