کیمروں کی برآمدگی، ‘پارلیمنٹ ہاؤس کی پچھلے 24 گھنٹے کی سی سی ٹی وی سامنے رکھی جائے’

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ بوتھ پرجہاں ووٹ ڈالنےتھے وہاں سے6کیمرے برآمد ہوئے ، پارلیمنٹ ہاؤس کی پچھلے24گھنٹےکی سی سی ٹی وی سامنے رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماؤں کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ سینیٹ ہال میں ہوا اس کی پارلیمانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سینیٹ ہال 24گھنٹے سیکیورٹی میں ہوتاہے کوئی غیرمتعلقہ شخص داخل نہیں ہوسکتا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولنگ بوتھ پرجہاں ووٹ ڈالنےتھے وہاں سے6کیمرے برآمد ہوئے، وفاقی وزیر فوادچوہدری کے مشکور ہیں جنہوں نے نئی ٹیکنالوجی کی نشاندہی کی، وہ کیمرا بھی برآمد ہوا جو ایک کیل کے اندر لگا ہوا تھا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ صادق سنجرانی کل تک چیئرمین تھے آج امید وار ہیں ، صادق سنجرانی آج صبح ساڑھے5بجے سینیٹ بلڈنگ سے نکلے ہیں، آج عوام پوچھ رہےہیں سینیٹ ہال میں کیمرے کس نے لگائے، بات سیدھی ہے ملک کا وزیراعظم اور صادق سنجرانی ملوث ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پچھلے 24گھنٹےکی سینیٹ ہال کی سی سی ٹی وی سامنے رکھی جائے، یہ معمولی بات نہیں بلکہ ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 226کہتاہے الیکشن سیکریٹ ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا سابقہ چیئرمین جو امیدوار ہے اور ان کا اسٹاف آئین توڑنے میں ملوث ہے، چیئرمین سینیٹ کاالیکشن چوری کرنے کی کوشش اب بھی جاری ہے، دھونس دھاندلی ،پیسے دیکر سینیٹرز بنائے گئے حقائق عوام کے سامنے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پہلے2018میں سینیٹ الیکشن چوری ہوا آج پھر چوری ہورہاہے، یہ تماشےعوام نہیں چلنے دیں گے انھیں ختم کرنے کا وقت ہے، ہمارے ایک سینیٹر کو مجبور کیاگیا کہ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم آج بھی جمہوریت ،عوام کی رائےتسلیم کرنے کوتیارنہیں، ہم زبان سے کچھ کہتے ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں، یہ معاملات مزید نہیں چل سکتے ن لیگ اورپی ڈی ایم ساتھ کھڑی ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سابقہ چیئرمین سینیٹ کی کارکردگی زیرو ہے، آج 6کیمرے لگے ملے 2018میں کیا ہوا یہ بھی پوراپاکستان جانتاہے، اکثریت آج بھی اپوزیشن کیساتھ ہے، قومی اسمبلی میں بھی یوسف گیلانی نے اکثریت حاصل کی، کہاگیا کہ اپوزیشن نے کیمرے لگادیئے ہیں، ڈاکہ مار کر پکڑے گئے اب کہتے ہیں تسلی کرلیں بھائی



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر