کابل ائیر پورٹ دھماکے ، امریکی صدر جوبائیڈن نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہلا دینے والے خونی حملے جس میں امریکی فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس سروسز کو کابل میں اسی طرح کے حملے کا خدشہ تھا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے اس حملے کے بعد وائٹ ہاس سے کیے گئے اپنے خطاب میں تصدیق کی کہ کابل میں حملے داعش نے کیے ہیں۔ خود داعش نے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں کی تعریف کی جنہوں نے کابل حملوں میںاپنی جانیں قربان کیں اور اس حملے کے مجرموں کا پیچھا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث افراد کو سخت سزا دیں ے اور انہیں ہرگز معاف نہیں کریں گے۔ امریکی افواج افغانستان میں طاقت ، مضبوطی اور درستگی کے ساتھ دہشت گردوں کو جواب دیں گی۔بائیڈن نے کہاکہ افغانستان میں زمینی صورت حال اب بھی بدل رہی ہے خراسان آرگنائزیشن(جو کہ افغانستان میں داعش کی شاخ ہے)نے افغانستان میں امریکیوں کے خلاف کئی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرچکی ہے۔بائیڈن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں معاف نہیں کریں گے۔ ہم کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے۔ میں نے درخواست کی ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان پر حملے کے منصوبے تیار کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فوجی رہ نماں کو کابل میں موجود ہماری فوج کی حفاظت کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔بائیڈن نے ضرورت پڑنے پر کابل میں اضافی فوج بھیجنے کا بھی عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکیوں کو بچائیں گے اور اپنے افغان اتحادیوں کو نکالیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے افغان جنگ کے خاتمے کے بہترین طریقے پر فوجی کمانڈروں اور پینٹاگان سے مشاورت کی ہے۔ کسی ایسے شخص کی حمایت نہیں کی جو بگرام کو انخلا کے لیے استعمال کر سکے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر