اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج ہماری حکومت کو گرا دے، تین سال مشکل وقت گزارا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج ہماری حکومت کو گرا دے، تین سال مشکل وقت گزارا اس دوران مدد کرنے پر بالخصوص پاک فوج کا شکر گزار ہوں۔پی ٹی آئی کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نماز میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان کی راہ پر لگا جنہیں وہ نعمتیں بخشتا ہے، نوجوان طبقہ نسل ہمارامستقبل ہے، اللہ تعالیٰ نبیﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، نوجوانوں کو نبی کریمﷺ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے، اونچ اور نیچ زندگی کا حصہ ہے، جو بھی حق کی راہ میں کھڑا ہوتا ہے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں برے وقت سے ڈرنا نہیں چاہیے ، اگر ہم مشکل وقت کو صحیح طرح سے سمجھیں تو یہی کامیابی کا راستہ بنتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو یہی کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے، ہمارے تین سال بہت مشکل گزرے ،جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمارے پاس قرض کی ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں تھے، سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو کافی مشکلات کا سامنا ہوتا، ہمارے روپے کی قدر اور زیادہ گرتی، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے سے عوام کومشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج حکومت کو گرا دے، مافیا نے ہماری فوج کے خلاف تقریریں کیں، مشکلات سے نمٹنے میں خاص طور پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایک سال بعد ہم مشکل وقت سے نکلنے لگے تھے کہ کورونا آگیا، لاک ڈاوَن سے متعلق اپوزیشن نے بہت زیادہ تنقید کی، لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی مثال دی کہ پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کو ہینڈل کیا۔عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک سے ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر روپے چوری ہوکر آف شور اکاؤنٹس میں منتقل ہوتے ہیں، (ن) لیگ کے 8 تا 10 برسوں میں اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف ڈھائی ارب روپیہ ریکور کیا جب کہ اس کے مدمقابل ہمارے تین برس میں صرف پنجاب میں کرپشن کا 450 ارب روپے ریکور کیا گیا، ملک تب تباہ ہوتا ہے جب اس کے وزیراعظم اور وزیر چوری شروع کردیتے ہیں، قانون کی حکمرانی تب ہوتی ہے جب قانون سب کے لیے یکساں ہو۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا جو برسوں بعد کم ہوکر صرف ایک ارب 8 کروڑ ڈالر تک آگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ یورپ کو افغانستان میں صرف خواتین کی فکر ہے، کبھی کسی نے باہر سے آکر کسی ملک میں خواتین کو حقوق دلائے؟ یقینی بنارہے ہیں کہ خواتین کو جائیداد میں حصہ ملے، کیوں کہ خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ ملنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اسی لیے ہم نے وراثتی سرٹیفکیٹ نادرا کے ذریعے دینا شروع کردیا۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے اگلے دس برس میں دس ڈیم بنانے جارہے ہیں، مہمند ڈیم 2025ء تک مکمل ہوجائے گا، اسی طرح ہم نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھایا، تعلیم میں ہم ایک نصاب لے کر آئے یہ ہمارے لیے ایک مشکل ترین کام تھا۔اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کا سب سے بڑا اثاثہ غیرممالک میں بیٹھے پاکستانی ہیں جو بیرون ملک سے پاکستان ریمی ٹینسز بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم نے اپنے 70 ہزار لوگوں کی قربانی دی، لوگ ہمارے مارے گئے، معیشت ہماری تباہ ہوئی لیکن اس کے باوجود ہمیں ہی الزام دیا جارہا ہے کہ ہماری وجہ سے امریکا افغانستان میں کامیاب نہیں ہوا، ہم نے طے کرلیا کہ آئندہ ہمیں اپنی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے نہیں دینی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں امریکا نے 480 ڈرون حملے کیے، ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا پاکستانی حکومت سے اس کا بدلہ لیتے تھے، امریکا ہمارا اتحادی ہوکر ہمارے اوپر ہی بمباری کرتا رہا۔عمران خان نے کہا کہ افغان قوم دلیر اور لڑنے والی قوم ہے، سویت یونین نے افغانستان پر قبضے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگیا، ابھی ہمیں ان طالبان کی بات پر یقین کرنا ہے، جب طالبان اپنی بات پر قائم نہیں رہیں گے تو اس وقت کی اسی وقت دیکھی جائے گی اس وقت پوری دنیا کو کوشش کرنی چاہیے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر