ایک ہی بار تمام عورتوں پر پابندی لگا دو: میشا شفیع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سُنانے میدان میں آگئیں۔میشا شفیع نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عورت مارچ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مظلوم طبقے کے لیے اپنی آواز بُلند کرنے کا صرف ایک ہی عالمی دن ہے اور جب وہ پسماندہ اور زیادتی کا شکار طبقہ اُس دن سڑکوں پر نکلا تو نفرت انگیز افراد نے اس دن کو بھی تاریک بنا دیا۔‘گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یاد رہے کہ اس مرتبہ یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جسے ایک مولوی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔‘اُنہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں اور اُن کے خوف کی وجہ سے بچے گلیوں میں کھیل نہیں سکتے لیکن عورت مارچ کو ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔‘میشا شفیع نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ہی بار ساری عورتوں پر پابندی لگا دو، قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تُم۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سمیت دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا تھا اور اس ضمن میں پاکستان میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔عورت مارچ کے تحت خواتین اور مردوں نے مختلف نعروں کے ذریعے مظلوم خواتین کے حق میں نعرے لگائے تھے۔جہاں اس عورت مارچ کی حمایت کی گئی تو وہیں کچھ مخالفین بھی سامنے آگئے ہیں جو سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز شیئر کرکے خواتین پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ عورت مارچ میں خواتین نے مذہب کی توہین کی ہے۔دوسری جانب عورت مارچ کے منتظمین نے واضح کیا ہے کہ جس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے وہ اصل میں اُن کی نہیں ہے بلکہ وہ جعلی ویڈیو ہے جسے ایڈٹ کرکے بنایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر