بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کی پارٹی میں شرکت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار پارٹی میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرینہ کپور کی ایک وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے اور والدہ کے ہمراہ پارٹی میں شرکت کے لیے گاڑی سے اتر رہی ہیں، کرینہ کپور اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے ساتھ اُن کا بڑا بیٹا تیمور بھی موجود ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اُن کے ہمراہ نہیں ہے، کرینہ کپور کی جانب سے تا حال اپنے نوازائیدہ بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائرل ویڈیو میں کرینہ کپور بڑی بہن کرشمہ کپور کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کے لیے اُن کے گھر جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کرشمہ کپور کی جانب سے اپنی بیٹی کی سولہویں سالگرہ منائی گئی تھی کرشمہ کپور نے سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر