فیسبک کا صارفین کی سہولت کے لیے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایک وقت تھا جب فیس بک کی ایپ کے اندر ہی صارفین دوستوں کے ساتھ چیٹ کر سکتے تھے لیکن کمپنی نے بعد میں اس فیچر کو الگ کر دیا اور صارفین کو میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور کیا۔اس پالیسی کے بعد بہت سے لوگ فیس بک ایپ اور میسنجر کو الگ الگ استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنا فیصلہ واپس لینے اور آڈیو، ویڈیو کالز کو اس کی مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی مرکزی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔تاہم اگر وہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو بظاہر انہیں اب بھی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر