میٹرو کیس؛ شہباز شریف کا آج نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز): اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے آج میٹرو کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا جائے گا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نیب میں پیش ہو کر نئی تاریخ لیں گے اور نیب حکام سے سوالنامے کی درخواست کریں گے۔عطا تارڑ نیب میں شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرائیں گے اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دیں گے۔شہبازشریف کو آج نیب نے میٹرو کیس میں طلب کیا تھا۔ نیب میٹرو بس راولپنڈی اسلام آباد منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔نیب کے مطابق شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دلوایا۔ نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر