صدر مملکت عارف علوی کی سبکدوش ہونے والے ترجمان وزارت خارجہ سے ملاقات، آسٹریلیا میں بطور سفیر نامزد ہونے پر مبارکباد اور اہم ہدایات بھی دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر عارف علوی سے سبکدوش ہونے والے ترجمان وزارت خارجہ ‘آسٹریلیا میں پاکستان کے نامزد سفیر زاہد حفیظ چوہدری کی ملاقات ہوئی۔صدر پاکستان صدر عارف علوی نےکہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آسٹریلیا کے ساتھ تعاون مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات بھی موجودہیں۔ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص زراعت ، تجارت ، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان نے کاروبار دوست پالیسیاں اپنائیں ۔ اپنی توجہ جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس پر منتقل کی ۔ نامزد ہائی کمشنر آسٹریلیا میں پاکستانی شہریوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔آسٹریلیا میں پاکستانی طلباء کی قابل ذکر تعداد موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی اور ہدایت کی کہ نامزد سفیر پاکستان آسٹریلیا تعاون مزید مضبوط اور متنوع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر