کوئٹہ: کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل، حادثے میں 6 کان کن جاں بحق، 2 کو بچا لیا گیا

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا، کان بیٹھنے سے 6 کان کن جاں بحق ہوئے اور 2 کو زندہ بچا لیا گیا۔گزشتہ روز کوئٹہ کے قریب کوئلہ کان بیٹھ جانے سے کان کے اندر کام کرنے والے 8 مزدور پھنس گئے تھے، حادثے کے بعد مزدوروں کو بچانے کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 مزدوروں کو زندہ بچا لیا گیا اور 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے دھماکے کے باعث مٹی کا تودا گرگیا تھا۔ 6 کان کنوں کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں۔ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد انکے آبائی علاقوں کو منتقل کی جائیں گی جن کا تعلق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، مسلم باغ اور چمن سے ہے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت عبدالرحمان، سردارولی، مدد، عبدالرازق، شفیق اور محمد رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر