جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور ان کی اہلیہ زینب سلیمان توجہ کا مرکز بنے رہے۔زینب شہباز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مریم نواز کو بیٹے کی شادی کی مبارکباد بھی دی۔ٹوئٹر پر فعال زینب شہباز نے مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارک ہو مریم باجی۔‘سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے حوالے سے معلومات شیئر کرنے والے ایک اکاؤنٹ نے زینب اور سلیمان کی تقریب میں انٹری کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کیلئے زینب نے لال جوڑے کا انتخاب کیا، سوشل میڈیا پر صارفین ان کی خوبصورتی کے گُن گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے نکاح کی تقریب میں دولہا جیند صفدر کالا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوا۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر