جج کا قتل دہشتگردی قرار، عدالت نے سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کر دی

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہورہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے قتل کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے قتل سے متعلق کیس کا 26 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج کے قاتل فیض کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جج کا عہدہ بھی عوامی خدمت گزار کی تعریف میں آتا ہے۔ عدالت نے شریک مجرم رشید اور امیر بھٹی کی موت کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کر دیں۔جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کسی بھی کیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پولیس نے ملزموں کی شناخت پریڈ بغیر قانونی سقم اور رولز کے مطابق کروائی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقتول جج کے قریبی رشتہ داروں کی گواہی کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، پراسیکیوشن نے کیس میں شواہد اور حالات کی کڑیاں بہترین طریقے سے جوڑیں، مجرموں کے عدالت میں جرم تسلیم کرنے کے بیان نے بھی کیس ثابت کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کو اگست 2015 میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد پولیس نے مقتول جج طاہر خان نیازی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2016 میں مجرم فیض، امیر بھٹی اور رشید کو 2، 2 بار موت کی سزائیں سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر