پاک چین باہمی تعاون وترقی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے اور ملاقات کی، شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ بھی دیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر