سینیٹ چیئرمین انتخاب: پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پولنگ بوتھ میں کیمرے لگائے جانے پر سینٹ اجلاس سے قبل ایوان میں اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر اراکین پولنگ بوتھ پہنچ گئے۔کیمرے برآمد ہونے پر رضا ربانی ، مشاہد حسین سید، ڈاکٹر مصدق ملک ، شازیہ مری ،مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اراکین پولنگ بوتھ پہنچ گئے ۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ میں کیمرہ اور مائیکروفون بھی لگائے گئے تھے۔مصدق ملک نے کہا کہ بتایا جائے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے کس لیے لگائے گئے۔ سیکرٹری سینٹ اور دیگر حکام نے نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوتا ہے۔ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پولنگ جمعہ کے بعد تین بجے شروع ہوگی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر