مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار

لاہور(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔یکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، اور وہ اب دوبارہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ مریم نواز مکمل طور پر صحت یاب ہیں، اور ان کا 29 اگست کو کراچی کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے، جب کہ مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر