اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انسداد کورونا ویکسین سائینوویک کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔حکام وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے۔ڈوز شیڈول تبدیل،سائینو فارم کی دوسری ڈوز 21، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی28 دن بعد لگائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی خریداری این ڈی ایم اے نے کی ہے، ویکسین وفاق کی اکائیوں کو طلب کے مطابق فراہم کی جائے گی۔



