شمالی اتحاد سمیت افغانستان کی متعدد اہم شخصیات نے جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی کے ہاتھ پر بیعت کرلی

کابل (نیشنل ٹائمز)شمالی اتحاد سمیت افغانستان کی متعدد اہم شخصیات نے جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کیحقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی خلیل حقانی سخت سکیورٹی میں افغان وزارت داخلہ پہنچے جہاں ان سے شمالی اتحاد سمیت افغانستان کے متعدد معززین نے ملاقات کی اور بیعت کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔خیال رہے کہ خلیل حقانی حقانی نیٹ ورک کے پہلے دو اہم ترین افراد میں ایک ہیں۔دوسری جانب سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا۔حشمت غنی نے افغانستان کے لیے امن کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ احمد شاہ مسعودکے بیٹے احمد مسعود بھی طالبان سے امن معاہدے پر راضی ہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان امن اور تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان امن اور تحفظ دیں، ہم ان کی مدد کریں گے دوسری جانب افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی۔اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد مشرقِ وسطی کے کسی ملک میں ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران حشمت غنی احمد زئی نے کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔حشمت غنی نے یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر