مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام ظالمانہ قرار،سنسر شپ آمرانہ ذہنیت اقدام ہے، نئیر حسین بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر ردعمل میں کہا ہے کہ مجوزہ ظالمانہ سنسر شپ آمرانہ ذہنیت اقدام ہے ۔پیپلز پارٹی جمہوری حق کی خاطر جدوجہد میں جرات مند صحافیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف نظر آ رہا کہ میڈیا پر کنٹرول کا مقصد حکمران خاندان اور پی ٹی آئی مالی معاونین کی بدعنوانیوں کو چھپانا ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ سنجیدہ حلقوں کا استدلال درست ہے کہ اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو تنقید سے خوف کیسا اور کیوں ہے۔ حکمرانوں میں حق اور سچ سننے کی ہمت ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے آقا بھی سچ کی آوازوں کو کالے قوانین کے زریعے روکنے میں ناکام رہے ہیں ۔یہ بھی دباؤ کے حربوں اور ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکمراں پی ایم ڈی اے کے نام پر فسطائی ہتھکنڈوں میں کامیاب نہیں ہونگے اور گڈ گورننس کے دعویداران کے ماتھے پر بدعنوانی نااہلیت اور نالائقی کے سجے داغ پابندیوں سے دھل نہیں سکتے ۔نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادی اظہار پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔بنیادی آئینی حقوق پر پابندیاں جمہوری پاکستان کی نفی کے مترادف ہے۔نیر بخاری نے مزید کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو چھت رہائش اور روزگار چھیننے کی یاد دہانی کراتے رہیںگے۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر