پی آئی اے کی مزید دو خصوصی پروازیں کابل کیلئے روانہ، سی ای او ارشد ملک بھی ہمراہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی آئی اے کی مزید دو خصوصی پروازیں کابل کیلئے روانہ ہوگئیں۔ پروازیں کابل میں پھنسےپاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو پاکستان لائیں گی۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے خود پہلی پرواز کے ساتھ روانہ ہوئے۔سی ای او کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوایشن اور نیٹو افواج کے حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ سی ای او ائیر پورٹ پر نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی سفیر منصور خان کے ہمراہ انتظامی امور اور آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے۔ پہلی پرواز ائیربس 320 جبکہ دوسری بوئنگ 777 سے آپریٹ ہو گی۔پرواز کے بعد وزیر ہوابازی غلام سرور مزید پروازوں کی اجازت دیں گے۔وزیر ہوابازی کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے پروازیں چلانے کا کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر