پشاور: یوٹیلٹی سٹورز سے چینی اورگھی غائب، عوام بازار سے مہنگا خریدنے پر مجبور

پشاور (نیوزڈیسک) پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اورگھی غائب ہو گیا، سٹوروں پر چینی کی قیمت فی کلو 68 روپے مقرر تو کی گئی ہے لیکن ملنا محال ہو گیا ہے، شہری دونوں اشیاء بازار سے مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہو گئے۔پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اور گھی دونوں ہی اشیاء ملنا محال، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو تو مقررکی گئی ہے لیکن اس کا ملنا ناممکن ہو گیا ہے، شہرکے بیشترسٹوروں میں چینی کا نام و نشان تک نہیں، اسی طرح گھی کی قیمت 170 روپے مقرر ہے لیکن یہ بھی دستیاب نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ضروری اشیاء کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے کلو جبکہ گھی 291 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، یوٹیلٹی سٹور مینیجرز کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چینی کے 40 کلو کے 5 تھیلے ملتے ہیں جو چند ہی لمحوں میں فروخت ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر