کے پی کی حکومتی ٹیم میں نئے وزراء، مشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری

پشاور(نیشنل ٹائمز): خیبر پختون خوا کابینہ وحکومتی ٹیم میں نئے وزراءومشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ خیبرپختون خوا کی حکومتی ٹیم میں نئے وزراء، مشیراورمعاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری ہوگئی ہے اور اس حوال سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملاقات میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو گرین سگنل دے دیا ہے۔کابینہ اور حکومتی ٹیم میں ایک سابق وزیر جب کہ 3 نئے چہرے شامل ہوں گے، جن کی حلف برداری آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے، نئے وزراء اور حکومتی ٹیم میں ممکنہ طور پر شامل کیے جانے والے افراد کے حوالے سے خبر ہے کہ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ سے ہوگا، ڈیرہ اسماعیل خان سے فیصل امین گنڈا پور پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں، تاہم انہیں تاحال کسی بھی محکمہ کا چارج حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ ذرائع نے بتایا کہ دو وزراء سے اضافی چارج واپس لینے کے علاوہ سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر سے وزارت واپس لینے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دو صوبائی وزراء ہشام انعام اللہ اور اکبر ایوب خان کو ان کے عہدوں سے فارغ کیا گیا تھا، جب کہ مشیروں میں قلندر لودھی، ضیاءاللہ بنگش اور حمایت اللہ خان مستعفی ہوئے جن کے ہمراہ معاون خصوصی غازی غزن جمال نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر