لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج

لاہور(نیشنل ٹائمز) چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کر لیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشست پر بیٹھی تھیں، 10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے اور غیر اخلاقی اشارے کئے، سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کر دیا۔سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا۔ لڑکے نے خاتون کے ساتھ دست درازی اور نازیبا حرکت کی، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔پولیس کو تاحال کسی خاتون کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور پولیس موٹرسائیکل رکشہ کے پیچھے لگی موٹرسائیکلوں کے نمبر تلاش کررہی ہے۔ موبائل ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں کی تصاویر بھی حاصل کی جارہی ہیں۔پولیس نے مختلف مقامات پر موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور ملزموں کو ٹریس کرنے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر