گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے کے قریب خودکش حملہ، چینی شہری زخمی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے کے قریب خودکش حملے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو بچے اور ایک چینی شہری زخمی ہوگیا۔وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر پاکستان آرمی اور پولیس کے دستوں کی مربوط سکیورٹی کے ہمراہ چار گاڑیوں پر مشتمل چینی شہریوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ فشر مین کالونی کے قریب کوسٹل روڈ پر پیش آیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کی گاڑیوں کا قافلہ جب فشر مین کالونی کے قریب پہنچا تو ایک نوجوان کالونی سے باہر بھاگا ہوا آیا، خوش قسمتی سے سادہ لباس میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے اسے روکنے کی کوشش کی جس نے قافلے سے 15 سے 20 میٹر کے فاصلے پر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے سے ایک چینی شہری زخمی ہوا جبکہ جائے وقوع پر کھیلنے والے دو بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر