غیرجانبدار، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر جانب دار، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان میں غیر ملکی صحافیوں کے انخلا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، سیکرٹری اطلاعات و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم عمران خان کو افغانستان میں موجود صحافیوں کے انخلاء کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات کے اقدامات اور غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آمد اور ان کو ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صحافیوں کی سہولت کے لئے وزارتِ اطلاعات میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ موصول شدہ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی صحافی برادری کی سہولت کی خاطر وزارت اطلاعات خصوصی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر جانب دار، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر