عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچوں سمیت اور8کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں ، ترجمان نون لیگ

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچوں سمیت اور8کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں ، ‘ وزیراعظم عمران خان کے بیان’’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘‘ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پاکستان کو بھوکا کر کے کہتے ہیں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟عمران خان کی وجہ سے ہر رات پانچ کروڑ بچوں سمیت اور8کروڑ لوگ بھوکے سوتے ہیں ،عمران صاحب آپ نے لنگر والے ٹرک کا نہیں ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا ،عمران صاحب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کرکہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی 3 فیصد سے 17 فیصد پر پہنچا دی اور کہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا؟عمران صاحب آٹے میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے سوا 200ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟عمران صاحب چینی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے 400ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟عمران صاحب ایل این جی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے 122ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟عمران صاحب دوائی میں ڈکیتی سے اے ٹی ایمز کے لئے 500ارب اور غریب عوام کے لئے لنگر کا ٹرک؟آٹا چینی کھانے پینے کی اشیامہنگی کرکے عوام کے سامنے اب نیا ڈرامہ کررہے ہیں؟بائیس کروڑ عوام کاحق دینے کے بجائے پندرہ سو کو روٹی کھلا کر اپنی تشہیر کا اس سے بھونڈا اورکوئی ہتھکنڈہ نہیں سوجھا کیا؟ دو کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے اور ایک ٹرک؟عمران صاحب آپ نے پچاس لاکھ لو گ بے روزگارکردئیے اور لنگر کا ایک ٹرک؟ انہو ں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارخانوں اور مزدوری سے روزگار کمانے والوں کو لنگر پر بٹھا دیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر