حکومت کی بدترین کارکردگی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے‘ شیری رحمن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 3 ماہ میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں انقلاب کا وعدہ کیا تھا، آج 3 سال گزرنے کے بعد حکومت خاموش کیوں ہے؟‘حکومت کی بدترین کارکردگی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے‘نیا پاکستان کے نام پر 3 سال میں جو تباہی کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں حکومت سے 3 سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے۔انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 3 ماہ میں کرپشن کے خاتمے اور ملک میں انقلاب کا وعدہ کیا تھا، آج 3 سال گزرنے کے بعد حکومت خاموش کیوں ہے؟پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جو وعدے اور دعوے 90 دن میں پورے کرنے تھے وہ 3 سال بعد بھی پورے نہیں ہو سکے ہیں، نیا پاکستان کے نام پر 3 سال میں جو تباہی کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے، ملک و عوام کو 3 سال حکومت کی نااہلی کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول، ایل این جی، بی آر ٹی، بلین ٹری کرپشن اسکینڈلز میں ملوث رہی ہے،3 سال کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، انتقام اور سنسرشپ کی حکمرانی رہی ہے، 3 سال میں پیٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش سے لیکر ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ 3 سال میں پیٹرول 95 روپے فی لیٹر سے 120 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے، 3 سال میں حکومت نے 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کئے ہیں، اس حکومت میں قرضوں میں ریکارڈ 53 فیصد اضافہ ہوا ہے،حکومت کی 3 سال کی بدترین گورننس اور کارکردگی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر