اوپن یونیورسٹی: پی ایچ ڈی /ایم فلپروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ23۔اگست ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ء میں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ پروگرامز )پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم بی اے/ایم پی اے اور بی ایس (کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اگست ہے جبکہ میٹرک ، ایف اے اور آئی کام کے داخلے 6ستمبر تک جاری رہیں گے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو تعلیمی پروگرامز اورداخلوں کی مزید تفصیلات کے لئے پراسپکٹس سے ملاحظہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے ، اس مرحلے میںٹیچر ٹریننگ پروگرامز ، بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(اور بی ایس(ODL Mode) شامل ہونگے۔ میٹرک ، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے جاری طلبہ کے اگلے سمسٹر میں داخلے کے لئے یونیورسٹی نے نیا سسٹم متعارف کروایا ہے ، آن لائن ایڈمشن پورٹل کا پاسورڈ طلباء و طالبات کو بذریعہ ایس ایم ایس اور خطوط موصول ہوجائے گاجس سے جاری طلبہ ایڈمشن اپلائی کرسکیں گے۔لاک اِن اور پاسورڈ موصول نہ ہونے کی صورت میں جاری طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریب ترین ریجنل آفس میں ایڈمشن فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی ہے ، پہلے صرف مشرق وسطیٰ کے ممالک میںمقیم پاکستانی داخلہ حاصل کرسکتے تھے ، نئی پالیسی کے مطابق اب دنیا کے کسی بھی ملک میں رہنے والے پاکستانی اوپن یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرکے اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی ڈیجٹیلائزیشن کا عمل تقریباََ مکمل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں دُنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے آن لائن تعلیم حاصل کر سکتا ہے ۔ یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021 ء کے دوسرے مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایڈ ، بی ایس ،پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے 34 کورسز متعارف کر دیئے ہیں جن کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔ڈیجٹیلائزیشن کے تحت یونیورسٹی یہ تعلیمی پروگرامز لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS) کے تحت پیش کرے گی ۔ ایل ایم ایس پر طلبہ کے پورٹل بنائے جائیں گے جس میں طلبہ داخلے کے لئے آن لائن اپلائی کرینگے ، فیس آن لائن جمع ہوگی ، طلبہ اسائنمنٹ آن لائن جمع کریں گیاور امتحانات بھی آن لائن ہو ں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ (http://online.aiou.edu.pk) سے ڈائون لوڈ کرسکیں گے، مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبرز +92519057165 یا +92519250175 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر