غیر ملکیوں کا انخلا: پی آئی اے کے مزید 2 طیارے آج کابل جائیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغانستان میں پھنسے غیر ملکی مسافروں کو پاکستان لانے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کابل فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہورہا ہے جس کیلئے پی آئی اے کے 2 بوئنگ 777 طیارے جمعہ کی صبح اسلام آباد سے کابل کیلئے روانہ ہوں گے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ اے خان نے ’جیو‘ کو بتایا کہ اس سلسلے میں افغان اتھارٹیز اور کابل ائیرپورٹ انتظامیہ سے بات چیت ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے نے توقع ظاہر کی کہ یہ دونوں طیارے مسافروں کو لے کر جمعہ کو ہی وطن واپس آجائیں گے۔ واضع رہے کہ مغربی دنیا کے متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔اقوام متحدہ نے عملے کے 500 سے زائد افراد کو کابل سے نکالنے کیلئے پاکستان سے درخواست کی ہے۔پاکستان نے افغانستان سے پہنچنے والے غیر ملکیوں کو آن آرائیول ویزہ کی سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس خصوصی مشن کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی اب تک 3 پروازیں کابل سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کابل میں داخل ہوئے تو افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے۔ ساتھ ہی امریکا سمیت دیگر مغربی ممالک کے سفارتکار اور فوجی بھی وطن واپسی کے لیے کابل میں جمع ہیں اور ان کے انخلا کے لیے مختلف ممالک فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر