خاتون سے بدسلوکی، واقعے نے کئی سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مینارِ پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے نے ایک کے بعد ایک سوال اٹھا دیا۔ ون فائیو پر کال گئی تو سیف سٹی کی جانب سے متعلقہ پولیس افسر کو میسج کیوں نہیں دیا گیا؟۔واقعے سے متعلق تین بار فون کے باوجود ون فائیو سے رسپانس کیوں نہیں ملا اور متعلقہ اہلکاروں نے صورتِ حال دیکھ کر پولیس کو اطلاع کیوں نہیں دی؟۔جیو فینسنگ کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں 80 ہزار افراد موجود تھے لیکن پولیس کی باقاعدہ نفری تعینات نہیں کی گئی، جب ہجوم خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا تو گریٹر اقبال پارک کے سیکورٹی گارڈز کہاں تھے؟۔لاہور میں بدسلوکی اور ہوس کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ بیگ کا کہنا ہے کہ عدالت میں ملزمان کو شناخت کرنے کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر