امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش پائی گئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق سنتھیارچی اپنےفلیٹ میں بےہوش پائی گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنےآئیں گے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنتھیارچی کو بےہوشی کی حالت میں لایا گیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کو نشہ آور چیز دی گئی ہے، ان کا معدہ واش کردیا گیا ہے، معدےسے نکلنے والا مواد تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں پر دست درازی سمیت سنگین الزامات عائد کیے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر