کابل میں معمولات بحال، طالبان کی سرکاری افسروں کو بھی معافی

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان کے کنٹرول کے 2 روز بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر معمولات بحال ہونے لگے۔افغان طالبان نے تمام سرکاری افسران کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا، طالبان کی جانب سے سرکاری افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ دوبارہ اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔طالبان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام افغان بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئیں۔امریکی سفارت خانے اور مختلف وزارتوں سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت بھی طالبان کر رہے ہیں۔افغان ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، سڑکوں پر رش آہستہ آہستہ بڑھنے لگا ہے، مزید دکانیں بھی کھل گئیں۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی طرف سے کابل کی صورتِ حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری ہے۔سی این این کی خاتون رپورٹر نے حجاب میں رپورٹنگ کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔افغان نیوز چینل طلوع کے ہیڈ آف نیوز مراقہ پوپل کے مطابق خاتون اینکر نے طالبان میڈیا ٹیم کے رکن کا انٹرویو کیا۔طالبان کابل کے تھیم پارک میں ڈوجنگ کار سے لطف اندوز ہونے لگے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر