طالبان سے مذاکرات کا اشرف غنی نے انکار کیا اور بھاگ نکلے: جو بائیڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اشرف غنی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کریں مگر انہوں نے اس سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ افغان فوج طالبان سے لڑے گی۔افغانستان کی صورت حال سے متعلق اہم ترین بریفنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اشرف غنی غلط نکلے، افغان رہ نما حوصلے چھوڑ گئے اور ملک سے بھاگ نکلے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا مگر انہیں لڑنے کا عزم اور حوصلہ نہ دے سکے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر طالبان کو تنبیہ کی کہ اگر انہوں نے امریکا کے انخلاء کے منصوبے میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا کا ردِعمل فوری ہو گا اور ہم اپنے لوگوں کا دفاع تباہ کن قوت سے کریں گے۔انہوں نے سابق افغان حکومت کی ناکامی کی وجوہات کھل کر بیان کر دیں کہ افغان قیادت اپنے ملک کی خاطر بات چیت میں ناکام رہی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق افغان حکومت کی فوجی شکست پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ہم نے افغان فوج کو تنخواہیں تک دیں، فضائی قوت سے لیس کیا، مگر انہیں لڑنے کا عزم اور جرأت نہ دے سکے۔انہوں نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر شرمندگی نہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے لیے دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنا امریکا کا مشن تھا، افغانستان کی صدیوں کی تاریخ بدلنا ہمارا مشن نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر