چیئرمین سینیٹ الیکشن، جماعت اسلامی کا کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی نے سینیٹ میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جماعت اسلامی سے حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطے کیے جارہے تھے تاہم اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی جماعت کو ووٹ نہیں دے گی۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے ووٹ نہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے تعاون مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے بلاول بھٹو کو جواب دیا کہ وہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کرکے ووٹ کی درخواست ہے۔اس کے علاوہ پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی سراج الحق سے ملاقات کرکے ان سے ووٹ کی درخواست کی۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا ،سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن دیکھیں تو اپوزیشن کے پاس تعداد زیادہ ہے، حکومت سے محض چند ووٹوں سے آگے ہے۔ ایسے میں ایک ووٹ بچتا ہے جو جماعت اسلامی کا ہے جنہوں نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر