امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا

امریکی (نیشنل ٹائمز)امریکی فوج کی جانب سے کابل ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کو لے کر ایک طیارہ کابل ائیر پورٹ پہنچ چکا ہے جب کہ امریکی فوجی دستے کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔جنرل ہینک ٹیلر کے مطابق کابل میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جن کے لیے برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اضافی فوجی برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز انخلا میں مدد دیں گے۔خیال رہے کہ افغانستان کی غیریقینی صورت حال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر خوف اور مایوسی کا شکار لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے جس کے نتیجے میں کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے سے گِرکر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق فوجی طیاروں پر چڑھنے سے روکنے کےلیے امریکی فوج کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر