شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ؛ افغانستان کی صورتحال پربات چیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی وزیرخارجہ اینٹونی جے بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی وزیرخارجہ اینٹونی جے بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اوردونوں رہنماوٴں نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ نے مختصرعرصے میں صورتحال میں نمایاں تبدیلی اورتشدد سے بچنے کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے آگے بڑھنے کے بہترین راستے کے طورپرجامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کے لیے امریکا اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا، افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ کو سفارتی مشنوں، بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اوردیگر عملے کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے کی پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پراتفاق کیا۔

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر