اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ طویل سفرکے دوران ہم محنت اور قربانیوں سے چیلنجزمیں سرخروہوئے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی ایک ذہین اور بہادرقوم ہے۔ پاکستان کی نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سےممتازکرتی ہیں۔ پاکستان کاجوہری طاقت بننابڑی کامیابی ہے۔ جوہری صلاحیتوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔ کورونا وبا کیخلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کوعالمی سطح پرسراہا گیا۔ کورونا کیخلاف کامیابی پرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے متحد اور پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے کٹھن چیلنجزعبورکیے۔ درپیش مسائل خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی



