لاہور (نیوز ڈیسک) اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں ایف آئی اے نے میشا شفیع کیخلاف چالان پیش کر دیا۔عدالت نے میشا شفیع کے 4 ساتھی ملزمان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چاروں نے طبیعت ناساز ہونے کا بہانہ کیا، سب کی ایک ساتھ طبیعت کیسے خراب ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں میشا شفیع کیخلاف چالان پیش



