فیصل واوڈا کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری مسلم لیگ ن نے بھی حتمی فیصلہ کرلیا،سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیصل واوڈاکی خالی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا، امیدوار کاغذات نامزدگی 13 مارچ سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 13 مارچ سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی جبکہ امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی،، این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔خیال رہے سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی، جنید لاکھانی، طارق نیازی، عبدالرحمان، ملک شہزاد، اعوان گل، عصمت نیازی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر