بڑی سیاسی خبر ،زرداری اور مولانا میں ٹیلیفونک رابطہ حکومت کیخلاف نیا پلان تیار ،کیابڑا فیصلہ کرلیاگیا؟ناقابل یقین تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم امیدواروں کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے، کل یوسف رضا گیلانی اور غفور حیدری کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہی ہے، حکومت نے ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے۔ان کا کہنا تھا عمران خان کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا نمبرز ہمارے پاس ہیں، حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کر کے ہی جیت سکتی ہے، ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔



  تازہ ترین   
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا
سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
قومی اتحاد اور سپریم لیڈر کی رہنمائی ایران کا سب سے بڑا سرمایہ ہے، صدر پزشکیان
ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر