شب معراج النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

لاہور (نیوزڈیسک) شب معراج النبیﷺ کےتناظر میں روح پرور،ایمان افروز محافل کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئےگئے،شبِ معراج النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔رحمتوں،برکتوں والی رات معراج النبیﷺآج مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی جائےگی، مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ہو کر اپنےگناہوں کی معافی مانگیں گے اور حاجات کی فریاد کریں گے،فرزندان اسلام کی اکثریت مساجد میں خصوصی عبادات کرے گی،مساجد میں آنےوالے زائرین کی جان ومال کے تحفظ کےلئے ٹرپل اسٹیپ سکیورٹی انتظامات کیے  گئے ہیں ۔شبِ معراج النبیﷺ کے حوالے سےلاہور سمیت صوبہ بھر کی مرکزی مساجد کو سجانے کے علاوہ چراغاں بھی کیا جائےگا، اس رات مساجد اور گھروں میں محفل نعت،درود پاک،نوافل اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جامع مسجد داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں بھی خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائےگا جہاں اجتماعی اور انفرادی عبادات کی جائیں گی،نعت خواں حضرات گلہائے عقیدت پیش کریں گے اور علما کرام برکتوں والی رات کی مناسبت سےتقاریر کریں گے۔محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے شب معراج النبیﷺ کو شایان شان انداز میں منانےکےلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر