’ملک درست راستے پر ہے، اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کررہے ہیں


کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کو جس تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہیے تھا اس تیز رفتاری سے نہیں بڑھا لیکن اب اللہ کا کرم ہے پاکستان درست راستے پر لگ گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اور دیگر بھی شریک تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جس تیز رفتاری سے آگے بڑھنا چاہیے تھا اس تیز رفتاری سے نہیں بڑھا لیکن خوشی ہے ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی پر چلتے ہیں تو کمزوری آجاتی ہے، اب اپنے پیروں پرکھڑا ہونے کی کوشش ہو رہی ہے، اللہ کا کرم ہے پاکستان صحیح راستہ پر لگ گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا ریکارڈ خسارہ کم سے کم ہوگیا ہے، ہم منی لانڈرنگ روکنے کی کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے غیر قانونی طور پر ڈالر ملک سے باہر نہ جائیں، پوری دنیا میں کرپٹ حکمران پیسے ملک سے باہربھیجتے ہیں،یہ سب ہماری کارکردگی ہے اپنے ملک کا پیسا بچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں برآمدات کی بجائے درآمدات کو ترجیح دی گئی، اب ہم اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر