مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر نیوی اور ائیر فورس کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر نیوی اور ائیر فورس کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ہائی کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیوی اور ائیر فورس کے خلاف مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات پر کارروائی کا حکم دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس ہیں نیوی اور ائیر فورس نے نیشنل پارک میں تجاوزات کی ہیں، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ان کے خلاف کیا ایکشن لیا، اگر نیشنل پارک میں کوئی بھی تجاوزات کرے تو اس کے کیا نتائج ہیں؟ مارگلہ ہلز نیشنل پارک تجاوزات پر آپ نے نیوی اور ائیر فورس کو نوٹس کیوں نہیں کیا، یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، بے شک یہ عدالت قانون خلاف ورزی کرے آپ ایکشن لیںچیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید خان نے کہا کہ ہم نے ایکشن نہیں لیا کیوں کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اگر میں بھی قانون کی خلاف ورزی کروں تو آپ میرے خلاف بھی ایکشن لیں ، آپ کے کیا اختیارات ہیں ؟ آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو کیوں معلوم نہیں۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے وکیل دانیال حسن نے کہا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف آرڈیننس 1979 کے تحت قید اور جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے، بورڈ کے پاس سیکشن 29 کے تحت گرفتاری کا اختیار بھی موجود ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ وائلڈ لائف سے متعلق اتنا موثر قانون موجود ہے آپ نے اس میں صرف ترامیم کرنی ہیں، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اس حوالے سے مناسب ایکشن لے، بورڈ کو جو اختیارات دیے گئے ہیں ان کے تحت ایکشن لیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، یہ بھی رپورٹ ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ایکشن لیا ہے ، چیئرپرسن صاحبہ آپ کے پاس اختیارات ہیں اگر کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو ایکشن لیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر