ملک کے 29 بڑے شہروں کا پانی زہریلا ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت کی جانب سے ملک کے 29 بڑے شہروں میں زہریلے پانی کا انکشاف کیا گیا ہے جو کینسر سمیت سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا گیا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے پانی میں آرسینک کی موجودگی جلد کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر کی طرف سے لیے گئے پانی کے نمونوں کے نتائج کے مطابق ملک کے 29 بڑے شہروں کا پانی آلودہ اور مضر صحت ہے۔تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر آباد، میر پورخاص اور گلگت بلتستان کا پانی 100 فیصد غیر محفوظ ہے جب کہ ملتان 94، کراچی 93، بدین 92، بہاولپور 76، سرگودھا 83، حیدرآباد 80، مظفر آباد 70 اور سکھر کا 67 فیصد پانی مضر صحت ہے۔ایوان کو بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب نے پینے کے پانی کے معاملے پر بہت کام کیا ہے، پینے کے پانی کے معاملے پر تمام صوبوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قوانین پاس کرنے چاہئیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر