سلینا گومز کا گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے اپنے کیریئر اور مستقبل کے حوالے سے بات کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔28 سالہ سلینا گومز نے اپنے گلوکاری کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے لوگ انہیں سنجیدہ نہیں لیتے۔ایک گفتگو کے دوران سلینا گومز نے کہا کہ جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں انکی شکرگزار ہوں۔نوجوان امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے مزید کہا کہ اگلی مرتبہ جو البم میں کروں گی وہ مختلف ہوگی۔ میں ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک آخری کوشش کرنا چاہتی ہوں۔دوسری جانب حالیہ دنوں میں سلینا گومز کی توجہ ٹی وی اور فلموں کی طرف بھی دیکھی جا رہی ہے۔ وہ نئی مزاحیہ سیریز میں بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ بھی مستقبل میں وہ ٹی وی اور فلموں میں کام کریں گی۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر