گُل پانڑہ کی ٹک ٹاک پر انٹری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف پشتو فوک گلوکارہ گُل پانڑہ نے گلوکاری کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔اس حوالے سے گُل پانڑہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔گُل پانڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ٹک ٹک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔گلوکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی شیئر کی اور مداحوں سے کہا کہ ’اُنہیں انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں۔‘دوسری جانب اگر ہم گُل پانڑہ کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آئے ہیں۔گُل پانڑہ کے ٹک ٹاک فالوورز کی بات کریں تو اُن کے فالوورز کی تعداد دو ملین پانچ اعشاریہ یعنی 25 لاکھ ہے جبکہ گلوکارہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ۔یاد رہے کہ گُل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین پشتو گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ وہ کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ بھی اپنی سُریلی آواز کا جادو دکھا چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر