کچھ ماہ میں پاپا بن جاؤں گا: زید علی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی بہت جلد والد بننے کے لیے پُرجوش ہیں۔زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں زید علی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ بھی بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔یوٹیوبر نے اپنی اس خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ماہ میں ہم زید اور یمنیٰ سے ماما اور پاپا بن جائیں گے۔‘زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ یوٹیوبر نے 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے اب تک 3 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔زید علی کی پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر