وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کے لئے اچھی خبر آ گئی، وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے منع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزیرخزانہ نے بھی گھی مہنگا کرنے کی مخالفت کی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے اس میں اضافہ نہ کیا جائے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے کلو مہنگا کرنے کی اجازت دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی موجودہ قیمت 170 روپے فی کلو پر فروخت کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد رمضان ریلیف پیکج میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 200کی بجائے170روپےکلوپردستیاب ہوگا۔ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی سبسڈی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر